پشاور میں جواجہ سرا پر ساتھی کی فائرنگ،، خواجہ سرازخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) پشاور میں جواجہ سرا پراپنے ساتھی نے فائرنگ کرکے شدید زخمی ہوگیا ،خواجہ سراء فرمان کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پشتخرہ میں خواجہ سرا فرمان اور اس کے ساتھی شاہد کے درمیان پیسوں کو تنازعہ چل ریاتھا جس پر خواجہ سرا کے ساتھی شاہد نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواجہ سرا معمولی زخمی ہوگئی جسے خیبرٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر خواجہ سرا کے دیگر ساتھی ہسپتال پہنچ گئے ، پولیس کے مطابق خواجہ سرا کی رپورٹ درج کرکے ملزم کو گرفتا رکیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :