ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد ایک شخص سے 20لاکھ روپے چین کر فرار ہوگئے

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) کوئٹہ میں راہزنی کی واردات کے دوران نامعلوم افراد ایک شخص سے بیس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں نا معلو م مسلح افرا د نے رحمت اللہ نامی شخص سے بیس لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے اور مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤ ں نے فائر نگ کر کے مذکورہ شخص کو زخمی کر دیا ،پولیس نے زخمی کو بی ایم سی منتقل کر دیا جہاں اسکی حا لت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ،جبکہ نامعلوم ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :