عید کی چھٹیوں میں ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری رہیں گی اورتمام سرکاری ہسپتال کھلے رہیں گے‘ڈی سی او عمارہ خان

ڈینگی آگاہی واک اور سیمیناز کیساتھ ساتھ عملی اقدامات کئے جائیں ‘ڈینگی تدارک اجلاس میں ڈی سی او قصور کی متعلقہ افسران کو ہدایات

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) عید کی چھٹیوں میں ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری رہیں گی ‘تمام ہسپتال کھلے رہیں گے ‘ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ‘ڈینگی آگاہی واک اور سیمیناز کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کئے جائیں ۔ یہ بات ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز ڈینگی تدارک کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں کہی ۔

اس موقع پر تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر سپیشل ڈینگی سرویلنس ہوگا جس کے مطابق روزانہ 106ان ڈور اور 26آؤٹ ڈور ٹیمیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈینگی کنٹرول روم بھی کھلا رہے گا۔ تمام سرکاری ہسپتال چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے اور وہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود رہے گا۔

ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او قصور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹی میں ہیلتھ انسپکٹرز کو شامل کرکے انکی پرفارمنس کا جائزہ لیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ریلوے کوارٹرز قصور اور چھانگا مانگا پارک سے ایڈیز مچھر اور لاروا ملا ہے جس پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کئے جائیں اور اگلے ہفتے میٹنگ میں اس سلسلے میں رپورٹ پیش کی جائے ۔

ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ ہفتے میں دو بار تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹی کی میٹنگ بلائی جائے اور اس میں تمام متعلقہ افسران کو شامل کیا جائے ۔ ڈی سی او نے ڈی او بلڈنگ کو حکم دیا کہ وہ ضلع بھر میں تمام سرکاری عمارتوں کا جائزہ لیکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں کسی صورت مچھر کی افزائش نہ ہو سکے ۔ فیروز پور روڈ پر واقع ایک ٹینری مالک کی جانب سے ڈینگی سرویلنس ٹیم کیساتھ ناروا سلوک پر ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر قصور اور ڈی او ماحولیات کو ہدایت کی کہ اس ٹینری مالک کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :