نامور افسانہ نگار ممتاز مفتی کا111واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) اردو کے نامور افسانہ نگار ممتاز مفتی کا111واں یوم پیدائش کل(اتوار)کو منایا جائے گا۔ ممتاز مفتی کا اصل نام ممتاز حسین تھا، وہ 11ستمبر1905ء کو گورداس پور میں پید اہوئے ۔

(جاری ہے)

ممتاز مفتی کا پہلا افسانہ ”جھکی جھکی آنکھیں “ اور 1936ء میں ”ادبی دنیا “ شائع ہوا تھا ،ان کے افسانوی مجموعوں میں ان کہی ،گہما گہمی ،چپ اسمارائیں، گھڑیا گھر ، روغنی پتلے ،سمے بندھن اور کمی نہ آجائے، کے نام شامل ہیں، اس کے علاوہ ان کی تصانیف میں ان کے سوانحی ناول ”علی پور کا ایلی “ اور سفرنامے “ لبیک “ اور ہندیاترا “ خاکوں کے مجموعے ،پیازکے چھلکے اور اوکھے لوگ شامل ہیں۔

ممتاز مفتی27 اکتوبر1995ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔ممتاز مفتی کو حکومت کی طرف سے ستار ہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :