تحریک انصاف کے ڈاکٹر مراد راس نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق عارف والا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمبولینس شجرکاری مہم میں استعمال ہونے لگی مریض گدھا ریڑھی کو بطور ایمبولینس استعمال کرنے پر مجبور ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سرکاری ایمبولینس کو بااثر افراد استعمال کرتے ہیں جب کہ غریب لوگ پرائیویٹ ایمبولینس کو مہنگے داموں استعمال کرنے پر مجبور ہیں سرکاری ایمبولینس کو ایمرجنسی میں استعمال کرنے کی بجائے ایم ایس کے پودے خریدنے اور پہنچانے میں لگا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ چک نمر 165/EB کے غریب شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور ایمبولینس نہ ملنے کی صورت میں گدھا ریڑھی پر اپنا علاج کروانے کے لئے 15 کلو میٹر دور ہسپتال آیا اور واپسی پر بھی گدھا ریڑھی پر ہی گیا۔