طلباء اور اساتذہ پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء ) گورنمنٹ ہائی سکول‘ گورنر ہاؤس‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کمپری ہنسو گرلز ہائی سکول‘ وحدت روڈ‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ سدن شاہ کالونی‘ اپر مال‘لاہور‘گورنمنٹ دارالفرقان بوائز ہائی سکول‘ بیگم پورہ‘ جی ٹی روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ چراغ گرلز ہائی سکول‘ بیگم پورہ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘سرسید پبلک ہائی سکول‘ گلی ڈاکخانہ والی‘ کاہنہ نو‘لاہور‘اقراء ماڈل ہائی سکول‘ وارڈ نمبر 8کاہنہ نو‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 924 تھی۔

متعلقہ عنوان :