کراچی ،سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،اغوا برائے تاوان اورڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5کارندے گرفتار

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) اینٹی وائلنٹ کرائم کرائم سیل سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر اغوا برائے تاوان اورڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف ،دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ادھر نیو ٹاوٴن پولیس نے ایک ملزم فیروز خان کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی AQS-479برآمد کرلی ہے ۔مذکورہ گاڑی نیو ٹاوٴن کے علاقے سے چوری ہوئی تھی ۔ملزم اس پہلے بھی مختلف تھانوں میں کار چوری کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :