جمہوریت کو کرپشن کی ڈھال بنالیا گیا ہے، دہشتگردوں کے ہمدرد وزیر کو پنجاب کابینہ سے نکالا جائے
سابق سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم خاں کا بیان
ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:43
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) سابق سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم خاں نے کہا کہ بڑی عید کے بعد بڑی تبدیلیاں ہو ں گی، جنوبی پنجاب بڑا وزیرستان بن چکا ہے، جمہوریت کو کرپشن کی ڈھال بنالیا گیا ہے، پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانے ختم کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردوں کے ہمدرد وزیر کو پنجاب کابینہ سے نکالا جائے، سیاست میں بھل صفائی کی ضرورت ہے، احتساب اور انصاف پوری قوم کی آواز بن چکا ہے، اب حکمرا ن خاندان احتساب سے نہیں بچ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح زندہ دلان لاہور عمران خان کے رائیونڈ مارچ کو بھی کامیاب بنائیں گے یہ تحریک انصاف کا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے جوابی الزامات اور سرکاری دھمکیوں کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ انشا ء اﷲ دیگر سیاسی جماعتیں بھی رائیونڈ مارچ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 3ستمبر کو لاہور میں وزیر اعظم سے پوچھے گئے 4سوالات اس قدر مشکل نہیں تھے کہ اْن کا جواب نہ دیا جا سکتا لیکن ثابت ہو گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر دال میں کچھ نہیں سارا ہی کالا ہے انہوں نے کہا کہ ایوان میں جواب دینے کی بجائے فرار حاصل کرنا مضحکہ خیز امر ہے جسے کسی لحاظ سے بھی جمہوری قرار نہیں دیا جا سکتا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.