Live Updates

پوری قوم عوامی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کررہی ہے‘ہمارا رائے ونڈ میں احتجاج کا فیصلہ حتمی ہے

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پوری قوم عوامی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کررہی ہے ،حکمران عوامی مزاج کو نہ سمجھیں، ہمارا رائے ونڈ میں احتجاج کا فیصلہ حتمی ہے ، وزیراعظم ملک چھوڑ کر نہ جائیں اور حالات کا سامنا کریں ، عمران خان نے ہمیشہ حق و صداقت کی مبنی موقف اختیار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ملک بھر میں تسلیم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عوام تحریک انصاف کو ہی تبدیلی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اب ملک بھر میں جو مثبت تبدیلیاں رونماہوئی ہیں ان میں تحریک انصاف کا کردار نمایاں ہے ،عمران خان کا موقف فتح پاچکا ہے اور اسلام آباد میں طویل دھرنے میں عوام نے بہت جوش سے شرکت کی۔عوام بد عنوان حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں،وزیراعظم کے خلاف ریفرنس عوام کا فیصلہ ہے۔عوام اپنی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینا چاہتے ہیں۔عوام کوعلم ہے کہ کس نے ان حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔کون ان کے وسائل پر قابض ہے۔حکمران تین سالوں میں ملک کے لئے کچھ نہیں کرسکے وہ صرف قرضے لینے میں کامیاب ہوئے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات