زائدکرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس وہئیکلز کو 24گھنٹے کیلئے بند کر دیا جائیگا‘ ہائی ویز اینڈ مووٹروے پولیس

اوور چار جنگ کے سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے سے ہر ممکن تعاون حا صل کیا جائے گا‘ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس سنٹرل زون نے عید الاضحی کی تعطیلات میں قو می شاہرات پر مسافروں سے زائد کر ایہ وصول اور اوورلوڈنگ کر نے والی گا ڑ یوں کے خلاف انفور سمنٹ مہم شروع کردی ہے جس میں مسا فروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب قومی شاہراہ پر سنٹرل زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے موٹروے پولیس پٹرولنگ افسران کو حکامات جاری کرتے ہوئے کہااوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف ہر ممکن اقدامات کر یں۔

اس سلسلے میں بلاتفر یق قانون کو نافذ کر یں۔ پولیس افسران پبلک سروس گا ڑیوں میں مسافروں سے اوور چارجنگ کے بارے میں معلومات حاصل کر یں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی کر یں۔اور مسافروں کوزائد کرایہ فوری طور پر واپس کروایا جائے۔ ڈی آئی جی نے سیکٹر اور بیٹ کمانڈرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا وہ زاتی طور پر اس مہم کی نگرانی کر یں۔ٹرانسپورٹرز حضرات سے بھی میٹنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوور چار جنگ کے سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے سے بھی ہر ممکن تعاون حا صل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :