پنجاب حکومت کا دس سال بعد شہر میں نکاسی آب کیلئے واسا کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10ستمبر ۔2016ء) پنجاب حکومت کا دس سال بعد شہر میں نکاسی آب کے لئے واسا کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ‘ واسا کے لئے ستر کروڑ مالیت کی نئی جیٹرز، سکرز مشینیں اور واٹر باوزرز خریدے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں واسا حکام کو فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی حمزہ شہباز کی جانب سے ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد کو فوری طور پر پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی واسا چار ہزار لٹر کیپسٹی والے دس جیٹرز اور سکرز خریدے گادو ہزار لٹر کیپسٹی والے پانچ جیٹرز اور سکرز اندرون شہر کے لئے خریدے جائیں گے۔

پانچ ہزار لٹر کیپسٹی والے دس واٹر باوزرز خریدے جائیں گے واسا حکام کے مطابق نئی مشینری کی خریداری کے لئے تین پی سی ون تیار کئے جا رہے ہیں جس کے تحت تعداد اور تخمینہ لاگت کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔واسا کے پاس متعدد جیٹرز اور سکرز مشینیں اپنی لائف پوری کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :