عید الاضحی سے قبل آخری ورکنگ ڈے پر مختلف بنکوں میں معمول سے زیادہ رش رہا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 18:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) عید الاضحی سے قبل آخری ورکنگ ڈے پر مختلف بنکوں میں معمول سے زیادہ رش رہا ، لوگ عید کے اخراجات کے لئے رقوم حاصل کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق عید کے پیش نظر اسٹیٹ بنک کی ہدایت پر تمام بنک ہفتہ کے روز بھی معمول کے مطابق کام کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

آخری روز ہونے کی وجہ سے بنکوں میں معمول سے زیادہ رش رہا اور لوگ عید کے اخراجات کے لئے رقوم نکلواتے رہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بنک انتظامیہ کی جانب سے عید کے ایام میں اے ٹی ایم بند نہ ہونے کا دعوی تو کیا جاتا ہے لیکن اس کے برعکس شہر کے بیشتر اے ٹی ایم بند ہو جاتے ہیں جس پرانتظامیہ کو قبل ازوقت منصوبہ بندی کرنی چاہئے تاکہ شہریوں کو پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :