لاڑکانہ کے گھاڑ نہر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

ہفتہ 10 ستمبر 2016 18:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) لاڑکانہ کے گھاڑ نہر میں 17 سالہ لڑکی کی لاش برآمد،لڑکی کے موت کی اصل حقائق تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تعلقہ تھانہ کے حد گھار نہر میں سے 17 سالہ لڑکی کی لاش کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر لاش کو باہر نکال دیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کے متعلق معلومات لی جبکہ اطلاع پر لڑکی کے ورثا نے پہنچ کر لڑکی کو سلمہ خاصخیلی کے نام سے شناخت کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر لڑکی کے والد گلزار خاصخیلی نے بتایا کہ میری لڑکی کی ذہنی توازن درست نہیں جو گذشتہ روز صبح سویرے گھر سے نکلے جس کا لاش نہر سے برآمد کیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے حد کے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے موت کے اصل حقائق تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جس معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش کرکے حقائق کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :