باجوڑایجنسی ،عید الالضحیٰ کے احترام میں خار جیل سے معمولی جرا ئم میں ملو ث52 قیدیوں کو رہا کر دیاگیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 18:16

باجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) باجوڑایجنسی میں عید الالضحیٰ کے احترام میں خار جیل سے معمولی جرا ئم میں ملو ث (52) قیدیوں کو رہا کر دیاگیا ۔ پو لیٹیکل ایجنٹ باجوڑانجینئر عامرخٹک کے خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد علی خان اور طارق اﷲ نے ہیڈکوارٹر جیل خا رکا دورہ کیا ۔ اس موقع پرسینیٹر ہدایت اﷲ خان۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل تحصیلداران عبدالحسیب خان ، سردار یوسف ،یونس خان اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے ۔ اے پی اے خار اور ناوگئی نے جیل میں مختصر عدالت لگاکر جیل سے معمولی جرائم میں ملوث52 قیدیوں کو رہا کرنیکا حکم دیا۔انہوں نے رہا ہو نے والے قیدیوں سے کہا ہے کہ وہ جرائم سے تو بہ کر کے آئندہ کیلئے بہتر زندگی گزارے او رمعاشرے میں اپنا مقام پیدا کرکے علاقہ اور ملک وقوم کا نا م روشن کرے اور علاقے میں اپنا تعمیری کردار اداکریں ۔ اور ائندہ کے لیے سماج کی بہتری کی کام کریں اور ان کاموں سے پرہیز کریں جن سے سماج اور لوگوں کی جذبات کو ٹھیس پہنچتاہے ۔

متعلقہ عنوان :