پیرمحل، دوگاڑیوں کے تصادم میں دوخواتین ہلاک ،سات بچے شدید زخمی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 17:53

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) دوگاڑیوں کے تصادم میں دوخواتین ہلاک سات بچے شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر763گ ب کے قریب بہاولپور سے آنے والی گاڑی نمبر1698-LEDجو فیصل آباد سے خانیوال جانے والی کارنمبرFDS-799سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں دوخواتین نذیر اں بی بی اورشازیہ بی بی زوجہ زاہد کامران مسلم ٹاؤن بہاولپور ہلاک ہوگئی جبکہ سات افراد جن میں عائشہ ، مبین ، زینب دختران زاہد کامران ، مظہر اقبال ولد مختار احمد ، نمرہ بی بی زوجہ مظہر اقبال ، رومان ولد مظہر اقبال ،صائمہ دختر علی محمد ، شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریفر کردیا گیا جہاں پران کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :