باہمی ٹیم ورک اور عوامی تعاون کے ذریعے عید الاضحی پر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ،نیئر رضا ء
ہفتہ 10 ستمبر 2016 17:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) بلدیہ کورنگی کا عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کو آلائشیں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یر حالت میں یقینی بنا نے کے لئے کنٹی جنسی پلان مرتب کرلیا ۔عید الاضحی کے تینوں دن بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور عید قرباں پر برق رفتاری کے ساتھ علاقائی سطح پر آلائشوں کو اُٹھا نے اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی ،لانڈھی اور ملیر زون میں شکایتی مراکز 24گھنٹے فعال رہیں گے ۔
شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے قربانی کی آلائشوں کو فوری اٹھانے کے لئے کلیکشن پوائنٹ اور بروقت آلائشوں کو دفنانے کے لئے آبادی سے دور خندقیں تیار کرلی گئیں ۔(جاری ہے)
چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے افسران ،یونین کمیٹیز کے منتخب عوامی نمائندے باہمی ٹیم ورک اور عوامی تعاون کے ذریعے عید الاضحی پر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں یونین کمیٹیز کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور شاہ فیصل زون کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں شاہ فیصل زون کی جانب سے عوامی نمائندوں کو عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونین کمیٹیز اور وارڈ سطح پر منتخب نمائندوں کے باہمی تعاون کے ذریعے عید الاضحی پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا جائیگا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ عید الاضحی پر ضلع کورنگی کے ہر گلی اور محلوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اُٹھانے اور اسے ٹھکانے لگا نے کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز نے ہنگامی پلان مرتب کرلیا ہے انشا اﷲ یوسیز چیئر مین وائس چیئر مین اور کونسلرز کے باہمی تعاون سے ہم اپنے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے افسران و ملازمین سے کہاکہ وہ تندہی کے ساتھ عید الاضحی کے تینوں دن فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں کوشش یہ کی جائے کہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ عید الاضحی کے تینوں دن بلدیہ کورنگی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کے جائزے کے لئے یوسی چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کریں گے جس پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی زون اور یوسیز کو تعریفی اسناد اور ایوارڈ سے نوازا جائیگااجلاس میں یوسی چیئرمین وائس چیئر مین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عید الاضحی پر ضلع کورنگی کی عوام کو مسائل سے پاک صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.