ہر انسان کو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی کامیا بی کی بھی تیاری کر نی چا ہیے ’میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی کی تمام ترجدو جہد کا مقصد بھی اﷲ کی رضا اور انسانوں کی فلا ح اُخروی کے سوا کچھ نہیں ، نائب امیر امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ دنیا میں رہ کر آخرت کی بھر پور تیاری کر نے والے ہی حقیقی معنوں میں کامیاب ہیں جبکہ ہر شخص کو ہر حال میں مو ت کو یاد بھی کر نا چاہیے اور اس سے عبرت بھی حا صل کر نی چا ہیے ،ہر انسان کو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی کامیا بی کی بھی تیاری کر نی چا ہیے ۔

انھوں نے کہا ہم زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کی تو بھر پور تیاری کرتے ہیں مگر موت کی تیاری نہیں کرتے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے معروف کار باری شخصیت چو ہدری نصیر کی والدہ کے رسم قل کے مو قع پر فکر آخرت کے عنوان سے درس قرآن دیتے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر چو ہدری نصیر ،بابر اعوان ،محمد کاشف چو ہدری ،ڈاکٹر وسیم اختر ، محمد کاشف چو ہدری اور دیگر معززین شہر نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا محمد ﷺ کا اسوہ حسنہ ہی اسوہ کامل اور سر چشمہ ء رشد و ہدایت ہے ،اﷲ کی رضا اور جنت کے حصول کے لیے سنت رسولؐ اختیار کرنا ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے ،مگر افسوس کہ ہم اپنی تمام استطاعت اس جگہ پر لگا رہے ہیں جسے کسی بھی لمحے چھوڑ کر چلے جانا ہے،ہر مرنے والا شخص پیچھے رہ جانے والوں کیلئے یہ پیغام چھوڑجاتا ہے کہ اس نے روز آخرت کیلئے کیا تیاری کی ہے۔

انھوں نے کہا ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں نبی کر یم ﷺ کی پیروی اور اتباع کر نی چاہیے ، جماعت اسلامی کی تمام ترجدو جہد کا مقصد بھی اﷲ کی رضا اور انسانوں کی فلا ح اُخروی کے سوا کچھ نہیں ۔میاں محمد اسلم نے کہاہم مدینے جیسی ایک اسلامی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جہاں نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو ،عدل و انصاف ،امن و امان کی فراہمی کا تصور اسلامی ریاست کے قیام میں ہی مضمر ہے۔

متعلقہ عنوان :