پاک چائنااقتصادی راہداری منصوبہ جس کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ،سی پیک کے حوالے سے کسی بھی بیرونی ساز ش کو متحد ہوکر ناکام بنائیں گے، میرغلام دستگیر با دینی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 17:20

کوئٹہ۔10 ستمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء ) پا کستان مسلم لیگ )ن (کے رہنما رکن ْصو با ئی اسمبلی میرغلام دستگیر با دینی نے کہا ہے کہ پاک چائنااقتصادی راہداری ایک وسیع المدتی منصوبہ جس کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ،سی پیک کے حوالے سے کسی بھی بیرونی ساز ش کو متحد ہوکر ناکام بنائیں گے،حکومت عو امی مسا ئل سے بخو بی آ گاہ ہیں ، ان مسائل کے حل کیلئے تر قیا قی کا مو ں کا سلسلہ جا ر ی ہے، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں ”اے پی پی“ سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا،رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سی پیک منصوبے کی تکمیل ناگزیر ہے ،عو امی خو شحالی او ر صو بے کی تر قی ہما را مقصد ہے ،سی پیک کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص بلو چستان کی قسمت بد ل جا ئے گی، انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب نو شکی میں کرڑوں روپے کے تر قیا تی کا م جا رہی ہیں جن کا میں خود بدستور معائنہ کررہاہوں ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، انہو ں نے کہا کہ ملکی تعمیر و تر قی کا بیڑا پاکستان مسلم لیگ (ن )نے اٹھا یا ہے،مسلم لیگ (ن) کے صو با ئی صدر و ز یر اعلیٰ بلو چستان نو اب ثنا ء اللہ خان زہر ی کی و الہا نہ قیا دت میں عو امی نما ئندگا ن اپنے حلقو ں کے عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل پاکستان اور بلوچستان کے لیے روشن مستقبل ہے ،موجودہ صوبائی حکومت کی بدولت صو بے میں امن و اما ن کی صو ر تحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، انہو ں نے کہا کہ عید کی خو شیو ں میں غریب ،یتیم اور نادار لوگوں کو سب کو شا مل کریں ۔

متعلقہ عنوان :