آئیسکوریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری، 2مزید بجلی چور پکڑ لئے

ہفتہ 10 ستمبر 2016 17:13

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 2مزید بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے۔ آئیسکو ترجمان نے یہاں ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ دونوں بجلی چور راولپنڈی اور چکوال سرکلز سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی ہدایات پر مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف نیوالیکٹرک سٹی ترمیمی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آئیسکو کے تمام 5ریجنز میں بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل ی ہے کہ وہ بجلی چوری کیخلاف 8398پر ایس ایم ایس اور ہیلپ لائن 118پر اطلاع کریں۔

متعلقہ عنوان :