Live Updates

عمران خان ضمنی انتخاب میں شکست کھانے کے بعد اب دھرنوں کے اعلانات چھوڑ دیں ‘عرفان دولتانہ

ہفتہ 10 ستمبر 2016 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان ضمنی انتخاب میں شکست کھانے کے بعد اب دھرنوں کے اعلانات چھوڑ دیں ، قومی اسمبلی میں عمران خان نے بے وزنی موقف اختیار کیا، ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن پر گہر اعتماد ہے ، مسلم لیگ ن آئندہ بھی ضمنی انتخاب میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔

کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہاڑی کے عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ہر انتخاب میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوتی ہے ۔عوام نے دھرنے کی سیاست مسترد کردی ہے ۔دھرنے والے اب کہیں نظر نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کاجو سفر شروع ہواہے اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی عوام پسند نہیں کریں گے۔پنجاب میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور آئندہ سال ہم کئی منصوبے مکمل کرلیں گے جس طرح ہم نے وہاڑی میں کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح جہلم میں بھی مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئی ہے ،عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :