نواب ثناء اللہ زہری کے دور اقتدار میں بلوچستان امن کا گہوارا بن رہاہے ، میر فائق علی خان جمالی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 16:15

ڈیرہ اللہ یار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء ) سابق صوبائی وزیر میر فائق علی خان جمالی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے دور اقتدار میں بلوچستان امن کا گہوارا بن رہا ہے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے حکومت دن رات محنت کر رہی ہے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا بلوچستان حکو مت کی اولین ترجیح میں شامل ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری بہت جلد ڈیرہ اللہ یار کا دورہ کریں گے ایم پی اے فنڈ سے حلقہ پی بی 26میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک اور جال بچھانے جا رہے ہیں جس میں سب سے پہلے ڈیرہ اللہ یار میں سیوریج سسٹم کی مکمل بحالی ،شہر بھر کے محلوں میں نئے ٹرانسفارمر لگانا،پی سی سی گلیاں اور بلیک ٹاپ سٹرکیں تعمیر کرنا، گیس اور پانی کی نئی لائنوں سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں ڈسٹرکٹ چیئرمین اورمیونسپل کمیٹی کے چیئرمین کو سختی سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے کیونکہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ان کے اس اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

(جاری ہے)

10 ستمبر۔2016ء “ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے دور اقتدار میں بلوچستان امن کا گہوارا بن رہا ہے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے بلو چستان حکومت دن رات محنت کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری بہت جلد ڈیرہ اللہ یار کا دورہ کر یں گے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ پی بی 26کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا ایک اور جال بچھایا جارہا ہے جس میں سب سے پہلے ڈیرہ اللہ یار شہرکے سیوریج سسٹم کی مکمل بحالی ،شہر بھر کے محلوں میں نئے ٹرانسفارمر لگانا ،پی سی سی گلیاں اور بلیک ٹاپ سڑکیں تعمیر کرنا ،گیس اور پانی کی نئی لائنوں سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام کونسلران کو سختی سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے کیونکہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ان کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :