گلگت،پاکستان ناقابل تسخیر ایٹمی قوت ہے، شیرین اختر

ہفتہ 10 ستمبر 2016 14:30

گلگت۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 ستمبر۔2016ء) رکن صو با ئی اسمبلی شیرین اختر نے کہا ہے کہ یوم دفاع اتحا د و اتفاق کی ایک عظیم مثا ل ہے،جس میں پا ک فوج کیسا تھ کیساتھ پوری پا کستانی عوام نے بھی بھرپور قربا نی دے کردشمن پر ثابت کردیا کہ جب اس ارض پا ک پر آ نچ آنے وا لی ہوتو ہم اس وقت سیسہ پلا ئی ہو ئی دیوار ہیں۔ ہم کل بھی یکجا تھے اورآج بھی ہیں۔

پاکستان ناقابل تسخیر ایٹمی قوت ہے۔ ہم افواج پا کستان کیساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے حو الے سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 6ستمبر پا کستان کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔اس دنپا ک فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر وطن عزیز کی حفاظت کی۔انہوں نے پا ک فوج کے شہیدوں اور غا زیوں کو سلا م پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہماری صفوں میں انتشار پھیلا نے کی مزمو م کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ان کے نا پا ک عزائم کو خا ک میں ملا دیں گے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو امن کا گہو اہ بنا نا صو با ئی حکو مت کا مشن ہے اور عوام بھی علا قے میں امن و امان برقرار رکھنیکے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :