پیپلز پارٹی جمروں کی بے انتہاء ، ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر منتخب نمائندوں پر شدید تنقید

ہفتہ 10 ستمبر 2016 14:05

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء) پی پی پی جمرود نے جمرود میں بجلی کی بندش اور ظالمانہ لوڈشیڈ نگ پر منتخب نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے جمرود میں ایک گھنٹہ کیلئے بجلی نہ آنا منتخب نمائیدوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی جمرود کے عہدیداروں نائب خان آفریدی،افسر خان،اکبر علی اور سیف اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جمرود میں بجلی نہ ہونے کے باعث علاقہ کربلا کا سماں پیش کر رہاہے جبکہ منتخب نمائیدے عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے قبائلی عوام کو غیر ضروری امور میں گھسیٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات قومی ایکشن پلین کا اہم ستون ہے اس لیے منتخب نمائیندے اس مسئلے پر سیاست نہ جمکائے۔انہوں نے منتخب نمائدوں پر زور دیا کہ عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں اور علاقے میں بجلی کی بحالی کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :