ڈی پی او سرگودھا نے عیدالاضحی پر سیکیورٹی ،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کردیں

ہفتہ 10 ستمبر 2016 14:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء ) ڈی پی او سہیل چوہدری نے عیدالاضحی پر سیکیورٹی اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالہ سے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات دیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے ساتھ عیدالاضحی پر سیکیورٹی اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کیلئے میٹنگ میں ایس ایچ اوز کو ہدائت کی جو اشتہاری ملک سے باہر جا چکے ہیں ان کے ریڈ وارنٹس کا اجراء کے عمل کو تیز کریں ، عید پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔

اسی طرح ہیڈ منی والے کیس مکمل کرائیں ہسٹری شیٹ پروفارمہ کے مطابق مکمل کریں اخلاق بہتر کریں کام میرٹ پر کریں اور مقدمات کی بروقت تفتیش مکمل کریں قسم نیاں کی بجائے تفتیش کو میرٹ پر مکمل کریں ، عیدالضحی کے موقع پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری خصوصی مہم کے طور پر عمل میں لائیں اور سیکیورٹی کو بہتر کریں تاکہ کوئی ناخوشگور واقعہ رونما نہ ہو ۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء و ائمہ کرام سے میٹنگ کریں اور تمام کو قانون کے مطابق عمل درآمد پر پابند کرائیں ۔ ہائی وے پر ڈکیتی /رہزنی قطعی طور پر نہیں ہونی چاہیے اپنی پیٹرولنگ کو بہتر بنائیں ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کریں اور ان کے خلاف مقدمات درج کریں شناخت پریڈ کے بغیر کوئی ملزم جوڈیشل نہیں ہو گا ریکوری مال مقدمات کے بغیر چالان نہیں ہو گا ۔

ایس ایچ اوز خود ہر مقدمہ کی تفتیش کو میرٹ پر فائنل کرنے کے ذمہ دار ہونگے نیشنل ایکشن پلان کی کاروائی روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے گی، لاؤڈ سپیکر اور وال چیکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیں یہ کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔مقدمات کی بروقت تفتیش اور چالان عدالت میں بھجوائیں۔ سرچ آپریشن جامع اور بامقصد ہونا چاہیے اور یہ جاری رہیں گے اس لئے انہیں مکمل پلاننگ کے ساتھ کریں ۔

رات کے وقت مویشیوں کی نقل وحرکت نہیں ہو گی۔ رات کے وقت گشت کو بہتر اور موثر بنائیں بالخصوص عیدالضحی کے موقع پر جنرل ہولڈ اپ کو روٹین میں نہ لیں بلکہ خصوصی توجہ کے ساتھ کریں ،مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کروائیں۔ کرائے داروں /پراپرٹی ڈیلروں کا ریکارڈ مکمل کریں ۔ عید پر اہم سیاسی افراد کی سیکیورٹی کو دیکھیں ۔ کالعدم تنظیموں کے اشتہارات کو فوراً ہٹائیں اور کوئی تنظیم عیدالاضحی پر کھالیں اکٹھی نہیں کرے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔