نریندر مودی کی کارکردگی، کپل شرما نے اصلیت واضح کر دی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:37

نریندر مودی کی کارکردگی، کپل شرما نے اصلیت واضح کر دی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء ) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما جو دنیا بھر میں اپنی برجستہ کامیڈی اور دیکھنے والوں کو ہنسانے کے لئے جانے اور مانے جاتے ہیں اپنی حکومت اور وزیر اعظم پر بری طرح سے برس پڑے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ مودی صاحب یہ ہیں آپ کے اچھے دن؟۔تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی کامیڈین اپنے دفتر کھولنے کے لئے لائسنس کے اجراء کے لئے مانگی گئی رشوت پر شدید برہم ہو گئے اور پے درپے ٹویٹس کر کے اپنی ہی حکومت کی دھجیاں بکھیر ڈالیں۔

(جاری ہے)

کپل شرما نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ 5 سال سے 15 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا کر رہا ہوں مگر پھر بھی مجھے اپنا دفتر کھولنے کے لئے بی ایم سی کو 5 لاکھ روپے کی رشوت ادا کرنا پڑ رہی ہے، کیا یہی آپ کی حکومت کے اچھے دن ہیں؟کپل کی یہ ٹویٹ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر جاری ہوتے ہی تھوڑی دیر میں ہزاروں افراد نے ری ٹویٹ کر دی جس پر بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر اس سلسلے میں براہ راست مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے معذرت خواہانہ انداز میں کپل شرما کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ تفصیلات مہیا کریں ان کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے جبکہ رشوت مانگنے والے ادارے کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروئی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :