کرینہ کا جادو انگریزوں پر بھی چل گیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:33

کرینہ کا جادو انگریزوں پر بھی چل گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء)بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی 2001 میں ریلیز ہوئی مشہور فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’میں بولی وڈ کے تمام بڑے اداکاروں امیتابھ بچن،جیا بچن،کنگ خان،کاجول،ہرتیک روشن اورکرینہ کپور نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

(جاری ہے)

فلم کے گانے بولے چوڑیاں نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ تور دئیے تھے ،یہاں تک کہ اس گانے کی شہرت بھارت سے نکل کر برطانیہ تک جا پہنچی۔حال ہی میں سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو تیزی سے لوگوں میں مقبول ہوتی جارہی ہے ،ویڈیو میں ایک انگلش جوڑے نے اپنی شادی پرکرن جوہر کے مشہور گانے بولے چوڑیاں پر ڈانس کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔