کاجول کی گلوکاری، مداح حیران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:30

کاجول کی گلوکاری، مداح حیران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ کاجول نے اپنے کامیاب اداکاری کے کیرئیر کے بعد گلوکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ کاجول اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی پروموشن کے لیے کنگ خان کے ہمراہ ریڈیو اسٹیشن گئیں جہاں انہوں نے اپنی آواز میں مشہور گانا بے ڈول گانا گا کر عوام کو محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ریڈیو اسٹیشن پر گائے جانے والے جانے گانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی جس کے بعد ان کے مداح گلوکاری کے جوہر دیکھ کر حیرانی میں مبتلاء ہوگئے اور اداکارہ کے منفرد انداز کو خوب سراہا۔ویڈیو میں ادکارہ کاجول نے بہت پرجوش انداز میں بھارتی فلم ”راگنی ایم ایم ایس ٹو“ میں سنی لیون پر فلمایا گیا گانا ”بے بی ڈول میں سونڑے دی“ گانے کی کوشش کرتے دکھائی دیں اور اپنے مخصوص انداز میں بھی گانا گانے کی کوشش کی۔ کاجول کی ا?واز سننے کے بعد اْن کے مداح بھی حیران ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :