مجھے منافقت نہیں آتی میں ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑائی کرتی ہوں‘لیلیٰ صدیقی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:25

مجھے منافقت نہیں آتی میں ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑائی کرتی ہوں‘لیلیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء) اداکارہ لیلیٰ صد یقی نے کہا ہے کہ مجھے منافقت نہیں آتی میں ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑائی کرتی ہوں‘تھیٹر پر جو کا میابی مجھے ملی ایسی کم لوگوں کو ہی نصیب ہو تی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ صد یقی نے کہا کہ میں نے موجودہ مقام بہت محنت کے بعد حاصل کیا ہے میں نے کبھی کسی سینئر کے ساتھ گستاخی نہیں کی جس کی وجہ سے مجھے پھل مل رہا ہے میں اس وقت فلم اور سٹیج دونوں میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف سازش کر نے کا کوئی شوق نہیں میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ۔