عید الاضحی پر 4اردو اور 4پشتو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:13

عید الاضحی پر 4اردو اور 4پشتو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء) عید الاضحی پر 4پاکستانی اردو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی جن میں ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم ” ایکٹر ان لاء “ ، اے حفیظ کی فلم ” بیسٹ آف لک “ ، انجم شہزاد کی فلم ” زندگی کتنی حسین ہے “ اور ریحام خان کی فلم ” جاناں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ 4پشتو فلمیں بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی اور اس کے ساتھ اداکار شان کی پرانی فلم ” لعل بادشاد“ اور ”منگا گجر “ بھی دوبارہ نمائش کے لئے پیش ہوں گی ۔ اس حوالے سے فلمی حلقوں کی جانب سے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستانی فلموں کے مقابلے میں کوئی بھارتی فلم عید الاضحی پر ریلیز نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے پاکستانی فلموں کے شاندار بزنس کرنے کے امکانات روشن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :