خوف ،دہشت سے بھرپور ہارر تھرلر فلم ’رنگز‘ کا سنسنی خیزانٹرنیشنل ٹریلر ریلیز

فلم 28 اکتوبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 12:57

خوف ،دہشت سے بھرپور ہارر تھرلر فلم ’رنگز‘ کا سنسنی خیزانٹرنیشنل ٹریلر ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء) خوف اور دہشت سے بھرپور امریکن ہارر تھرلر فلم رنگز کا سنسنی خیزانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف جیویئر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 2002ء میں ریلیز ہونیوالی فلم دی رنگز کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسی پر اسرار ویڈیو ٹیپ کے گرد گھوم رہی ہے، جسے دیکھنے والے کو یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ اسے 7 روز کے اندر قتل کردیا جائیگا ۔فلم کی کاسٹ میں میٹلڈا لوٹز،ایمی ٹی گارڈن،لورا ویگنز،ایلکس روئے،جوہنی گیلیکی اور ایڈم فرسٹو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لورے مک ڈونلڈ اور والٹر ایف پارکس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 28اکتوبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :