پشتوکی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال نے عید کیلئے نئے البم ’چاتہ ما وایہ جاناں‘ کی ریکارڈنگ مکمل کرلی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 12:35

پشتوکی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال نے عید کیلئے نئے البم ’چاتہ ما وایہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء پشتو کی معروف گلوکارہ اور سریلی آواز کی مالکہ نازیہ اقبال نے بڑی عید کیلئے اپنے نئے البم ’چاتہ ماوایہ جانان ‘کی آڈیو و ویڈیوریکارڈنگ مکمل کرلی ،البم میں 9پشتو اورایک اردو کا غزل شامل ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاور کے مقامی شادی ہال میں رنگا رنگ محفل سجائی گئی جس میں فن سے وابستہ افراد کے علاوہ صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی کمپیئرنگ کے فرائض کمپیئر ثناء تاجک نے سرانجام دٍئیے شاعری معروف شاعر سراج الدین مخلص کی ہے جبکہ مختلف موسیقار وں نے اس البم کو کمپوز کیا ہے معروف گلوکارہ نازیہ اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ غزل گائیگی بہت مشکل کام ہے یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں اچھے کلام کا انتخاب اولین ترجیح ہے اس البم پر خوب محنت کی ہے اور سنجیدہ شاعری پر مبنی ایک بہترین البم ہے مجھے یقین ہے موسیقی سے محبت کرنیوالوں کی توقعات پر پورا اترے گا اور مجھے امید ہے کہ پشتو موسیقی سے محبت کرنیوالے کو میری یہ البم بے حد پسند آئیگا انہوں نے کہا کہ اس کے اب تک سینکڑوں البم ریلیز ہوچکے ہیں لیکن میری یہ البم بھی دیگر البمز کی طرح موسیقی سے محبت کرنیوالوں کو بے حد پسند آئے گی غزل گانا کافی مشکل کا م ہے یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ گلوکاری بڑا مشکل کا م ہے ایک سوال کے جواب میں نازیہ اقبال نے کہا کہ یہ کافی خوش آئندہے کہ نیو ٹیلنٹ پشتو موسیقی کی طرف آرہا ہے لیکن انہیں چاہیے کہ وہ موسیقی کے حوالے سے باقاعدہ تربیت لیں‘ ایک گانا گانے سے کوئی گلوکار نہیں بن سکتا کمپیوٹر کسی کو گلوکار نہیں بناسکتا جب تک کوئی گلوکار لائیو گلوکاری نہیں کرسکتا وہ گلوکارہے ہی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :