افغانستان کے بیشتر علاقوں پر ہمارا کنٹرو ل ہے ٗ پندرہ سالہ جہاد کے ثمرات حاصل کر نے کا وقت آچکا ٗ مجاہدین عدل کریں ٗ امیر افغان طالبان
طالبان حسن سلوک کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں ٗ ملا عمر اور ملا منصور دانش مندانہ شرعی پالیسی کو بھرپور قوت سے تھامے رہیں ٗ ہیبت اﷲ اخونزادہ
جمعہ 9 ستمبر 2016 21:55
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء) افغان طالبان کے امیر ہیت اﷲ اخونزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے بیشتر علاقوں پر ہمارا کنٹرو ل ہے ٗ پندرہ سالہ جہاد کے ثمرات حاصل کر نے کا وقت آچکا ہے ٗ مجاہدین عدل کریں اور حسن سلوک کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں ٗ ملا عمر اور ملا منصور دانش مندانہ شرعی پالیسی کو بھرپور قوت سے تھامے رہیں۔
عید الاضحی کے موقع پر اپنے بیان میں افغان طالبان کے امیر نے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اﷲ تعالی آپ کی تمام عبادات، قربانیاں، صدقات اور اْسی کی رضا کی خاطر انجام دیے گئے اعمالِ صالحہ قبول فرمائیں۔بیان میں کہاگیا کہ عیدالاضحی کی مبارک باد کے ساتھ تمام عوام اور بالخصوص راہِ حق کے مجاہدین کو ان فتوحات کی مبارک باد دیتا ہوں جو حالیہ دنوں اﷲ تعالی نے اپنے خصوصی فضل و نصرت، قربانیوں اور عوام کے تعاون سے عطا فرما ئی ہیں دشمن کی ہر قسم کی زور آزمائی، بیرونی افواج کی کثرت اور مختلف طیاروں کے فضائی حملوں کے باوجود افغانستان کے مختلف صوبوں کے بیشتر اضلاع اور علاقے دشمن کے ناپاک وجود پاک ہو گئے ہیں ٗ الحمدﷲ! اب وہاں امارت اسلامیہ کا سفید پرچم لہرا رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.