افغان مہاجرین کو ان کی خوشی اور امن سے واپس بھیجنا چاہتے ہیں،ایسا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیں گے کہ ہماری 35سالہ میزبانی پر انگلیاں اٹھیں،وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادربلوچ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 9 ستمبر 2016 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو ان کی خوشی اور امن سے واپس بھیجنا چاہتے ہیں،ایسا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیں گے کہ ہماری 35سالہ میزبانی پر انگلیاں اٹھیں۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی آدمی ہیں،سیاسی آدمی کے فیصلے میں لچک کی گنجائش ہوتی ہے،عمران خان کا وزیراعظم کے گھر نہ ججانا اچھی بات ہے اگر رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع میں جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو ان کی خوشی اور امن سے واپس بھیجنا چاہتے ہیں،ایسا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیں گے کہ ہماری 35سالہ میبانی پر سوال اٹھیں۔