فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبرکو سر پر سہرا سجائیں گے ٗ تقریبات لاہور میں ہونگی

جمعہ 9 ستمبر 2016 17:23

فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبرکو سر پر سہرا سجائیں گے ٗ تقریبات لاہور میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء) فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبرکو سر پر سہرا سجائیں گے ٗ ولیمہ اور دیگر تقریبات لاہور میں ہی ہوں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کی زندگی میں خوشیاں دوبارہ لوٹنے لگیں آئی سی سی کی جانب سے ان پر عائد پابندی کے ختم ہونے کے بعد وہ قومی ٹیم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں اور اب محمد عامر زندگی کی حقیقی اننگز کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کی شادی کی تقریبات کا آغاز عیدالاضحی کے بعد شروع ہوجائے گا۔ شادی کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب کا انعقاد 19 ستمبر کو ہوگا اور 20 ستمبر کو بارات ہوگی جب کہ ولیمہ کی تقریب 21 ستمبر کو ڈی ایچ اے لاہور کے نجی میرج ہال میں منعقد ہوگی۔ جس کے لئے خوبصورت دعوت نامے بھی پرنٹ ہوگئے ہیں۔ اور تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر کا 2 سال قبل بنگلہ دیشی نژاد برطانوی خاتون نرجس سے نکاح ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :