ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:59

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9 ستمبر۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ،دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان ، سعد نسیم ، سہیل تنویر، وہاب ریاض ، غالد لطیف،بابر اعظم ، محمد عامر ، محمد نواز،عماد وسیم ، محمد رضوان،شعیب ملک ، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے میچز 23،24اور 27ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے ۔