ون ڈے کپتان اظہرعلی نے کپتانی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی نے کپتانی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔ توجہ دورہ ویسٹ انڈیز پرمرکوز ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے چناو کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کیلئے اظہر علی کو فون کیا۔

اظہر علی کے خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی نے استعفے کیلئے دباو نہیں ڈالا۔ بورڈ کا فیصلہ قبول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کیلئے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کو فون کیا۔ اظہرعلی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے اظہرعلی پر استعفی کیلئے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ اظہرعلی کو کپتانی سے ہٹانے کے سلسلے میں پی سی بی جو بھی فیصلہ کرے گا انہیں قبول ہو گا۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے ون ڈے کپتان نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔ توجہ دورہ ویسٹ انڈیز پرمرکوز ہے۔