پاکستان نے 2016ء کے دوران 7ٹیموں کے خلاف12ٹی ٹونٹی میچ کھیلے 5میچ جیتے ،7میچ ہارے

جمعہ 9 ستمبر 2016 14:16

پاکستان نے 2016ء کے دوران 7ٹیموں کے خلاف12ٹی ٹونٹی میچ کھیلے 5میچ جیتے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 ستمبر۔2016ء) سال 2016ء کے دوران پاکستان نے 7ٹیموں کے خلاف12ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جن میں سے5میچ جیتے اور7میچ ہارے ،پاکستان کی کامیابی کاتناسب41.66فیصدہے۔پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلااورہارا۔آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔بنگلہ دیش کے خلاف 2ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ایک میچ جیتااورایک میچ ہارابنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصدرہا۔

(جاری ہے)

انگلینڈکے خلاف ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلااورجیتاانگلینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔ بھارت کے خلاف2ٹی ٹونٹی میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے بھارت کے خلاف کامیابی کاتناسب صفرفیصدرہا۔نیوزی لینڈکے خلاف4ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ایک میچ جیتااور3میچ ہارے نیوزی لینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب25فیصدرہا۔سری لنکاکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاسری لنکاکے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔یواے ای کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتایو اے ای کے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :