انگلینڈ سیریزختم، کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے ،ون ڈے کپتان بننے کے حوالے سے ابھی نہیں سوچا:سرفراز احمد

جمعہ 9 ستمبر 2016 13:42

انگلینڈ سیریزختم، کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے ،ون ڈے کپتان بننے کے حوالے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9 ستمبر۔2016ء )انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورے میں ون ڈے ٹیم کے اچھی کارکردگی نہ دکھا پانے کا افسوس ہے، ون ڈے ٹیم کا کپتان بننے کے حوالے سے ابھی سوچا نہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پریکٹس پر توجہ دوں گا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، وہاب ریاض اور حسن علی براستہ دبئی نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے لاہور پہنچے ، کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے چند ارکان بھی لاہور پہنچے ۔ سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد نواز اور محمد رضوان قومی ایئر لائن پرواز پی کے 792 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور 4 روز انگلینڈ میں قیام کریں گے جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا جا رہے ہیں اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے ۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گرین کیپس نے بلیو شرٹس کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔