قومی ٹیم سارک سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے13ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی

جمعہ 9 ستمبر 2016 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 ستمبر۔2016ء) 6رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ ٹریک چمپئن شپ اور سارک سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے13ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق ایشین سائیکلنگ ٹریک چمپئن شپ 14 سے 16 ستمبر ‘ سارک سائیکلنگ چمپئن شپ 17 سے 18 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائیگی جس کیلئے قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلز3ستمبر کو لاہور میں لئے جائیں گے جس میں سے باصلاحیت6کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹس کی تیاری کیلئے ڈیپارٹمنٹس نے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا ہے ۔ایشین سائیکلنگ ٹریک چمپئن شپ 14 سے 16 ستمبر ‘ سارک سائیکلنگ چمپئن شپ 17 سے 18 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ایونٹ میں پاکستانی ٹیم شرکت کریگی۔ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ چمپئن شپ کیلئے مستند اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ تیار کریں گے تاکہ ایونٹ میں وہ اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :