جونےئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کوچنگ کیمپ 19 ستمبر سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعہ 9 ستمبر 2016 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 ستمبر۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جونےئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کوچنگ کیمپ 19 ستمبر سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق کوچنگ کیمپ میں ملک بھر سے کھلاری شرکت کریں گے۔

ڈیوس کپر شہزاد خان اس کیمپ کے کوچ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے گزشتہ سال جونیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا تھا اور اب تک اس پروگرام کے تحت مختلف شہرون میں کئی کیمس کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور شامل ہیں۔ پی ٹی ایف نے صوبائی ٹینس ایسو سی ایشنز کو لکھا ہے کہ وہ اپنے ریجن سے 14سے 17سال کی عمر کے دو دو کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے نامزد کریں اور اچھی رینکنگ کے کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کوچنگ کے علاوہ کھلاڑیوں کو پی ٹی ایف کمپلیکس میں رہائش بھی مہیا کریگی جبکہ دیگر اخراجات کھلاڑی یا ایسوسی ایشنز کی ذمہ داری ہوگی۔ پاکستان آرمی جو کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا منسلک ادارہ ہے کو بھی درخواست کی ہے کے وہ جسمانی تربیت کا ایک تجربہ کار ٹرینر مستقل بنیاد پر پی ٹی ایف کو مہیا کرے جس کو ٹینس سے متعلق تربیت کی آگاہی ہو اور جیسے ہی ہمیں پاکستان آرمی سے منظوری حاصل ہو گی ہم پاکستان کے مختلف شہروں میں جسمانی تربیت کے کیمپ بھی لگانے شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جو نےئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کوچنگ کیمپ یکم ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہونا تھا تاہم کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث فیڈریشن نے کوچنگ کورس 18 دن کیلئے ملتوی کردیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق کوچنگ کیمپ 19 ستمبر سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :