یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا کو شکست

جمعہ 9 ستمبر 2016 12:34

یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا کو شکست

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 ستمبر۔2016ء) نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا نے امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو شکست دے کر اس گرینڈ سلام مقابلے میں ان کا سفر تمام کر دیا ہے۔کیرولینا پلسکوا نے سیمی فائنل میچ میں سرینا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور سات چھ کے سکور سے شکست دی۔34 سالہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی سرینا پرامید تھیں کہ وہ یو ایس اوپن میں فتح کے ساتھ کریئر میں 23 واں گرینڈ سلام مقابلہ جیت کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں گی لیکن ایسا نہیں ہو پایا۔

اس وقت وہ سب سے زیادہ گرینڈ سلام جیتنے کے اعزاز میں جرمنی کی سابق ٹینس کھلاڑی سٹیفی گراف کے برابر ہیں جنھوں نے 22 مقابلے جیتے تھے۔ٹینس کے کھیل میں وہ معروف کھلاڑی روجر فیڈرر کی فتوحات کا بھی ریکارڈ توڑ چکی اور ٹینس کی دنیا میں وہ سب سے زیادہ میچ جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں اس میچ میں شکست کا مطلب یہ بھی ہے کہ سرینا کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کھونی پڑے گی اور یہ مقام جرمنی کی اینگلک کربر کو مل جائے گا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ہی سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن میں یرسلوا شیوڈوا کو ہرانے کے بعد گرینڈ سلام مقابلے میں 308 ویں کامیابی کے بعد فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ٹینس کے کھیل میں وہ معروف کھلاڑی روجر فیڈرر کی فتوحات کا بھی ریکارڈ توڑ چکی ہیں اور ٹینس کی دنیا میں وہ سب سے زیادہ میچ جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔22 گرینڈ سلام مقابلوں کے علاوہ سرینا نے اولمپکس مقابلوں میں بھی چار بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور تقریباً 80 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :