فاسٹ باؤلرمحمد عامر20ستمبر کو دولہا بنیں گے

جمعہ 9 ستمبر 2016 12:15

فاسٹ باؤلرمحمد عامر20ستمبر کو دولہا بنیں گے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلرمحمد عامر20ستمبر کو دولہا بنیں گے ۔ ذرائع کے مطابق محمدعامرکانکاح برطانوی نژادپاکستانی لڑکی نرجس سے ڈیڑھ سال قبل ہواتھا جس کے بعد اب ان کی شادی کی تقریبات لاہور میں ہوں گی،فاسٹ باؤلر کی مہندی کی تقریب 19ستمبر کو ہوگی جس کے بعد 20ستمبر کو وہ بینڈ باجا کے ساتھ بارات لیکر جائیں گے ،پیسر کا ولیمہ 21ستمبر کو ہوگاجس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائیں گے،عامر کی شادی کی تقریبات میں تمام کرکٹرز کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ستمبر 2014ء میں اس وقت ہوا تھا جب وہ سپاٹ فکسنگ کرنے کے باعث پابندی کا شکار تھے اور ان کی ٹیم میں دوبارہ واپسی کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تھا ۔ 5سال بعد کرکٹ گراؤنڈز پر واپسی کے بعد اب بھی فاسٹ باؤلر کی باؤلنگ میں پہلے جیسی کاٹ دکھائی نہیں دی اور شائقین کرکٹ دعاگو ہیں کہ قومی کرکٹر کی زندگی کی نئی اننگز ان کے لئے خوشیا ں لے کر آئے ۔