ہوائی جہاز سے ٹکرا کر سروس وین تباہ ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 8 ستمبر 2016 23:25

ہوائی جہاز سے ٹکرا کر سروس وین تباہ ہوگئی

ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 295 مسافروں کے ساتھ ایک مسافر جہاز سروس وین کے ساتھ ٹکرا گیا۔ ڈریگن ائیر اے 330 ائیر کرافٹ، فلائٹ KA691ہانگ کانگ سے پینانگ ، ملائشیا جا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

جہاز نے رن وے کی طرف ٹیکسی کرنا شروع کیا تو اس کا ایک انجن سروس وین کی چھت سے ٹکرا گیا اور اسے بری طرح تباہ کر دیا، جس کے باعث ڈرائیور کے سر اور کندھوں پر شدید زخم آئے۔ جہاز کے مسافروں یا عملے میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ حادثے کے بعد جہاز کے مسافروں کو متاثرہ جہاز سے اتار کر دوسرے جہاز میں سوار کرا دیا گیا۔ دوسرے جہاز نے 4 گھنٹے کی تاخیر سے پرواز کی۔

ہوائی جہاز سے ٹکرا کر سروس وین تباہ ہوگئی