گورنر بلوچستان کا صوبائی وزیر مصطفی خان ترین کے بیٹے کی بازیابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار

جمعرات 8 ستمبر 2016 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد خان ترین کی باحفاظت بازیابی اور گھر پہنچنے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے صوبائی وزیر سردار مصطفی ترین کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کاروائی کے نتیجے میں اسد خان ترین کی باحفاظت بازیابی قابل تعریف ہے اور انہیں اس بات پر انتہائی خوشی اور مسرت ہے کہ ان کا بیٹا آج اپنے اہل خانہ کے درمیان موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :