کراچی ،ملیرمیں 12سال بعدتیرچل گیا،پتنگ کٹ گئی

پی ایس 127کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا،ایم کیوایم کوشکست

جمعرات 8 ستمبر 2016 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا،ایم کیوایم نے اپنی شکست تسلیم کرلی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزسندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیرمیں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارغلام مرتضیٰ بلوچ17559ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے ہیں جبکہ ایم کیوایمکے امیدواروسیماحمد12965ووٹ حاصل کرکے دوسرے اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارتیسرے نمبرپررہے ۔

واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست ایم کیوایم کے اشفاق منگی کے پارٹی چھوڑنے پرخالی ہوئی تھی پاکستان پیپلزپارٹی نے 12سال کے بعدملیرکی اس نشست پرکامیابی حاصل کی ہے ،کامیابی کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ملیرمیں شاندارآتشبازی کامظاہرہ کیااورجشن منایا

متعلقہ عنوان :