پی ایس 127 ضمنی الیکشن، تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 ستمبر 2016 23:02

پی ایس 127 ضمنی الیکشن، تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 ستمبر ۔2016ء) پی ایس 127 ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے. تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضی بلوچ نے میدان مار لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 21 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 15 ہزار 200 ووٹ حاصل کر سکے اور ان کو غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :