یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کی ڈیرہ عالم باغ آمد، مرحوم ملک مظفر اعوان کی قبر پر فاتحہ خوانی

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:56

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر مخدوم احمد محمود کی ڈیرہ عالم باغ آمد مرحوم ملک مظفر اعوان کی قبر پر فاتحہ خوانی زبردست خراج تحسین ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر مخدوم احمد محمود دیگر پارٹی رہنماء خواجہ رضوان عالم ملک آصف رسول اعوان سابق ضلعی صدر خانیوال جاوید ہاشمی حیدر زمان قریشی قاسم رضا تھیم اشفاق احمد کمبوہ ڈیرہ عالم باغ 17 ایٹ آر پہنچے اور ملک مظفر اعوان مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی اور درجات کی سربلندی کیلئے دعاء مغفرت فرمائی اس موقع پر پنڈال میں معززین علاقہ اور پارٹی کے مقامی رہنماؤں سے خطاب میں کہا کہ مرحوم ملک مظفر علی اعوان مرحوم پارٹی کے بانی رکن اور شہید ذولفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے ان کی پارٹی خدمات کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور ان کی پارٹی خدمات کی بدولت ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مرحوم کے صاحبزادیملک محمد علی اعوان کی صورت میں جنوبی پنجاب میں آنے والے وقت میں اپنے والد کی طرح بلاول بھٹو زرداری کا بازو بنیں گے اس موقع پر ملک محمد علی اعوان نے مرکزی قیادت کی ڈیرہ عالم باغ آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام تر وفاداریاں پارٹی کیلئے ہیں اس سے پہلے کچا کھوہ اور گل آباد میں بھی استقبال کیا گیا خالق آباد میں ان کا شاندار استقبال یونین کونسل 48 کے چیرمیں مہر حسن سہو نائب چیئرمین مغدین شاہ چیرمیں یونین کونسل 89 اور مثالی کاشتکار الطاف حسین بنگش اقبال بابر شاہد خان بنگش راجہ عرفان عمر حیات ہراج ملک خالد فاروق عامر کھٹر راجہ عثمان کیانی راجہ صائم کیانی راجہ توقیرملک حسنین شرف دین خان سہیل آفریدی عمران باٹی ظہور حسین محمد آصف نے شاندار استقبال کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور پھول نچھاور کیے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا جس میں حلقہ پی پی 216 سے سیاسی و سماجی رہنماء کثیر تعداد میں شریک ہوئے آخر میں ملک محمد علی اعوان نے مرکزی قیادت کو اپنے ڈیرہ عالم باغ سے شاندار طریقہ سے ہی الوداع کیا.