قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اسد عمر کی منائی گئی ، کیک بھی کاٹا گیا

چیئرمین کمیٹی اور اراکین کمیٹی کی جانب سے اسد عمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بعض ارکان کا اجلاس کے دوران کاروائی روک کر کیک کاٹنے پر اظہارناپسندیدگی یہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے یا کامیڈی شو ہے، رشید گوڈیل

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:55

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اسد عمر کی منائی گئی ، کیک بھی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسد عمر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، چیئرمین کمیٹی اور اراکین کمیٹی کی جانب سے اسد عمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں رکن کمیٹی اسد عمر کی سالگرہ منائی گئی ، کمیٹی اجلاس میں کاروائی روک کر اسد عمر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور چیئرمین کمیٹی اور اراکین کمیٹی نے اسد عمر کیلئے ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، اسد عمر نے چیئر مین کمیٹی قیصر شیخ کا سالگرہ کا کیک کاٹنے پر شکریہ ادا کیا، تاہم اس موقع پر بعض ارکان نے اجلاس کے دوران کاروائی روک کر کیک کاٹنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، رکن کمیٹی رشید گوڈیل نے کہا کہ یہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے یا کامیڈی شو ہے۔

متعلقہ عنوان :