Live Updates

عمران خان نے آج 3 بجے بنی گالا میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ، رائیونڈ مارچ کی تاریخ اور مقام کی تبدیلی پر غور کیا جائے گا

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:53

عمران خان نے آج 3 بجے بنی گالا میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج 3 بجے بنی گالا میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ،جس میں رائیونڈ مارچ کی تاریخ اور مقام کی تبدیلی پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کو عمران خان نے 3 بجے بنی گالا میں تحریک انصا ف کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں رائیونڈ مارچ پر مشاورت کی جائے گی اور رائیونڈ مارچ کی تاریخ اور مقام کی تبدیلی پر غور کا بھی امکان ہے، اجلاس میں لاہور اور کراچی سے اہم رہنما روڈ پر لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، قانونی ماہرین عمران خان کے خلاف ریفرنس پر بھی لائحہ عمل کریں گے، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات