وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں دو روز کی توسیع ،امریکہ سے واپسی پر برطانیہ میں بھی قیام کریں گے

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ امریکہ میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ، وزیراعظم امریکہ سے واپسی پر برطانیہ میں بھی قیام کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ۔ امریکہ سے واپسی پر برطانیہ میں بھی قیام کریں ۔ پرانے شیڈول کے مطابق وزیراعظم نے 24ستمبر کو وطن واپس آنا تھا مگر اب 26ستمبرکو آئیں گے۔ وزیراعظم 16ستمبر کو ڈنمارک کے راستے امریکہ جائیں گے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :